70

پتوکی مہنگائی کا طوفان غریبوں کی چیخیں نکل گئیں

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

پتوکی مہنگائی کا طوفان غریبوں کی چیخیں نکل گئیں شہری موجودہ حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمعین اور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ شہری موجودہ گورنمنٹ کی کارکردگی سے غیر مطمعین دکھائی دے رہے ہیں۔ اور پاکستان میں ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ آٹا ، چینی ، گھی ، ادویات ، پھل ، سبزی ، دالیں گوشت، دودھ ، دہی چاول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ غریب کا چولہا جلنا مشکل ہو گیا ہے جس سے اس حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے میں بھی ناکام ھو چکی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں