109

پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سب بڑی عوامی جماعت ہے اس جماعت کے لیڈروں اور جیالوں نے بہت قربانیاں دی ہیں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سب بڑی عوامی جماعت ہے اس جماعت کے لیڈروں اور جیالوں نے بہت قربانیاں دی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے نادار اور غریب لوگوں کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے غریب اور نادار لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ نہیں چل سکتی کیونکہ یہ ایک عوامی جماعت ہےجسے پاکستان کے اپنے لوگوں نے بنایا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری منظور سابقہ ایم این اے او ر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں پاکستان نے بہت زوال دیکھا ہے اسٹاک مارکیٹ میں گرواٹ،ڈالر کی اونچی اڑان اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے موجودہ حکومت نے ان تین سالوں میں بیان بازی سے ہٹ کر عملی طور پر کوئی بھی کاروکردگی نہیں دکھائی کروڑوں نوکریاں دینے والوں نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے ملک میں غربت کی شرح میں بے حد اضافہ ہوا ہے کرائم ریٹس میں بھی موجودہ حکومت نے تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرلیا ہے اگر ہم موجودہ حکومت کا ساتھ نہ دیتے تو غیر جمہوری قوتیں غالب آجاتیں۔پیپلز پارٹی کبھی بھی غیر جمہوری قوتوں کو غالب نہیں آنے دے گی ای وی ایم پر موجودہ حکومت نے من مانے فیصلے کیے جبکہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی رائے کو مد نظر رکھنا ضروری تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں اور نادار لوگوں کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں