104

 وقاص شریف سند یلیا نوالی۔ سند یلیا نوالی میں رقیہ میموریل فری آ ئی کیمپ 12 مارچ سے شروع ہو گا

سند یلیا نوالی  رورل ہیلتھ سنٹر سند یلیا نوالی میں رقیہ میموریل فری آ ئی 12 تا 13 مارچ دو دن کے لئے شروع کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے نامور

آ ئی سپیشلسٹ آ نکھوں کا آ پریشن کریں گے۔ علاوہ ازیں ادویات اور عینکیں بھی ادارہ کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آ نکھوں کے ہر طرح کے آ پریشن ادویات اور عینکیں بلکل مفت فراہم کی جائیں گی۔ اور اس ضمن میں ایک پیسہ بھی چارج نہیں کیا جائیگا اس عوامی فلاحی عمل کے روح رواں جناب ڈاکٹر غلام مصطفیٰ چوہدری ہیں جو نوشاہی ہسپتال میں یہ فری آئی کیمپ پچھلے 10 سالوں سے منعقد کر رہے ہیں اور ان کے اس عمل سے ہزاروں غریب نادار اور بےبس ولاچار لوگ فائدہ اٹھا کر نارمل زندگی گزار رہے ہیں یہ کیمپ بھی انہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس کیمپ میں ملک کے نامور آ ئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری اور ان کے ساتھی ڈاکٹرز اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں