93

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا ؎اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیوعوامی خدمت سروسز میں عوام الناس کے مثبت ردِ عمل کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے لیے مہینے کے پہلے دو ورکنگ ڈے اس کے لیے مختص کیے ہیں تاکہ حکومت کے اس احسن اقدام سے شہری مزید استعفادہ حاصل کرسکیں۔ دوسرے روز منعقدہونے والی ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر تمام ریونیو افسران بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ تحصیل پتوکی‘تحصیل چونیاں اور کوٹ رادھاکشن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں