66

وارڈ نمبر9الہ آبادمیں محنت کش کی چھ سالہ ذہنی معذوربیٹی  لاپتہ ہوگئی اغوا کا خدشہ

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

وارڈ نمبر9الہ آبادمیں محنت کش کی چھ سالہ ذہنی معذوربیٹی  لاپتہ ہوگئی اغوا کا خدشہ۔وارڈ نمبر9الہ آباد کے رہائشی  محمد اشرف نے  پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی چھ سالہ ذہنی معذور  بیٹی زینب بی بی گھر سے باہر کھیل رہی تھی جو اچانک غائب ہوگئی ہے جسے کافی تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی۔ محمد اشرف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کسی نے اغوا کر لیا ہے لہذا اسکی بایابی کے لئے پولیس کی مدد مانگ لی۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں