99

نواحی علاقہ کوٹھا کلاں میں خاوند نے نارض بیوی کو منا کر اپنے گھر لاکر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

نواحی علاقہ کوٹھا کلاں میں خاوند نے نارض بیوی کو منا کر اپنے گھر لاکر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ شادی شدہ 28 سالہ تین بچوں کی ماں ساجدہ بی بی کا خاوند جلاد بن گیا خاوند شفیق نے اس لئے تشدد کیا کہ بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر کیوں گئی مضروب ساجدہ بی بی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاوند سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چھ ماہ سے رہ رہی تھی۔ساجدہ کے خاوند اور سسرال والوں نے منت سماجت کرکے ساجدہ کے والدین سے ساجدہ کو اپنے گھر لے گئے اور خوب بھڑاس نکالی شدید تشدد کا نشانہ بنایا مضروب ساجدہ کا خاوند سرکاری ملازم سکول چوکیدار ہے جس کا نام شفیق ہے شفیق نے اپنے والدین بھائیوں سے مل کر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا تاحال جلاد خاوند اور ساجدہ کے سسرالیے گھر کو تالا لگا کر فرار ہیں پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں