119

نواحی علاقہ اوجلا میں پی ٹی آئی کے چئیرمین کے بیٹے کی شادی میں جدید  اسلحہ سے ھوائی فائرنگ کا مقابلہ،

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

نواحی علاقہ اوجلا میں پی ٹی آئی کے چئیرمین کے بیٹے کی شادی میں جدید  اسلحہ سے ھوائی فائرنگ کا مقابلہ، علاقے میں خوف و حراس،آئی جی پنجاب کے فوری نوٹس پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان اسلحہ سمیت رنگے ہوتھوں گرفتار۔ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ اوجلا میں پی ٹی آئی کے چئیرمین کے بیٹے کی شادی میں منچلوں کی فائرنگ جدید اسلحہ سے نوجوان مقابلہ بازی میں فائرنگ کرتے رہے:چئیرمین لکھا کے بیٹے ظہیر اوجلہ کے دوستوں نے شادی پر سینکڑوں فائر کئے جس کے بعد آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے ہوائی فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی  پولیس  نے فوری ایکشن کرتے ہوئے  دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او قصورکے مطابق ملزم معراج  اور فاروق کو آج شادی کی تقریب سے گرفتار کیا گیااورملزمان سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے، شہری ایسے واقعات کی فوری 15پر اطلاع کیا کریں،آئی جی پنجاب نے ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں