83

مشن احاطہ کوٹ غلام محمد خان کے اندر صفائی کے ناقص انتظامات سینٹری سپروائزر نے مکینوں سے معذرت کر لی

مشن احاطہ کوٹ غلام محمد خان کے اندر صفائی کے ناقص انتظامات سینٹری سپروائزر نے مکینوں سے معذرت کر لی یہ علاقہ میونسپل کارپوریشن میں شامل نہیں اس لیے صفائی نہیں کروا سکتا مشن احاطہ کوٹ غلام محمد خان کے اندر صفائی نہ کروانے پر تعفن پھیل رہا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں نالیوں میں گندا پانی پھر رہا ہے صفائی نام کی کوئی چیز نہیں لوگ نکو نک ہو چکے ہیں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی بھی گندا آ رہا ہے لوگ رات کو کھانا نہیں کھا سکتے جب لوگ سارا دن کام کاج کے بعد گھر واپس آتے ہیں تو بدبو کا سامنا کرنا پڑتا ہے رفیق مسیح جان جوزف زوالفقار مسیح جاوید ایلڈر شہزاد مسیح نے بتایا کہ خالد درواغہ کو جب صفائی کا کہا جاتا ہے تو اس کا کہنا ہے کہ یہ میونسپل کارپوریشن میں علاقہ نہیں کیا یہ علاقہ غیر ہے حالانکہ اس مشن احاطہ کوٹ غلام محمد میں ہی قصور کا سب سے بڑا چرچ ہے جس میں اتوار کو مسیحی برادری بڑی تعداد میں آتے ہیں مشن احاطہ کوٹ غلام محمد خان کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس علاقہ کو میونسپل کارپوریشن میں اندراج کروا کر صفائی کے انتظامات کیے جائیں تاکہ جلدی اور ڈینگی جیسی موضی بیماریوں سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں