98

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا جے کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا جے کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے، حکومت کی آشیر باد سے مافیا نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے، حکومت کی نا اہلی کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکمرانوں کے خلاف عوام کی نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے، مہنگائی، بیروز گاری سے نجات کیلئے موجودہ حکمرانوں سے نجات وقت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیمیڈیاسیگفتگوکرتیہوئیکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے اور اس کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، تاجر وں کو پہلے کرونا کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے پریشان کیے رکھا، اب مہنگائی کے باعث تاجر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں اگر غریب عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے نہیں ہونگے تو وہ دیگر اشیائکیسے خرید سکیں گے،ملک کو ڈنگ ٹپاؤپالیسی کے تحت چلایا جا رہا ہے، مہنگائی کا جن نا اہل حکمرانوں کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے، عوام کو تبدیلی کے نعرے لگا اقتدار میں آنے والوں نے ملک و قوم کوتباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں