80

قیصر نذیر بٹ صاحب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور، آصف ریاض سول جج قصور نے معمولی جرائم میں ملوث

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قیصر نذیر بٹ صاحب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور، آصف ریاض سول جج قصور نے معمولی جرائم میں ملوث اسیران کو رہا کرنے اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا وزٹ کیا۔جج صاحبان نے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا اندرون جیل بارکس کا وزٹ کیا اسیران سے مسائل اور سہولیات کی بابت دریافت کیے۔ خواتین وارڈاور نو عمر اسیران کی بارکس کا دورہ کیا۔ کچن اسیران پر کھانے کا میعار /سکیل چیک کیا۔ جیل ہسپتال میں داخل اسیران سے علاج معالجہ کی سہولیات کی بابت دریافت کیا، قرشی ڈسپنسری میں موجود ادویات کا جائزہ لیا۔اسیران کی بارکس /بلاکس میں کیے جانے والی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سیشن جج قصور نے اپنے دست مبارک سے غریب،بوڑھے اسیران،خواتین اسیران، نو عمر اسیران اور ہسپتال میں داخل اسیران میں نئے کمبل تقسیم کیے۔ جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث02نفر حوالاتی اسیران کو ذاتی مچلکہ پر فوراً رہا کرنے اور قابل ضمانت جرائم میں ملوث حوالاتی اسیران کی درخواست ضمانت ارسال کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ سیشن جج نے جیل سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں