47

قومی اداروں کی تضحیک ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔ طاہر سعید صفوری۔ محمد ظفر زریں سندیلیانوالی۔ 

محمد ظفر زریں سندیلیانوالی۔

قومی اداروں کی تضحیک ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔ طاہر سعید صفوری۔

بانی صفورینز لائیر گروپ پیرمحل طاھرسعید صفوری ایڈووکیٹ ھائی کورٹ نےملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پاک فوج و دیگر اداروں پر الزام تراشی اور انہیں سیاست میں ملوث کرنے والے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی طرف جلسے جلسوں اور میڈیا ٹاک شوز میں جس طرح اداروں اور آ ئینی عہدیداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ یہ ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس سے ملک کی وحدانیت اور سلامتی کو بھی شدید نقصان ہوگا۔ سیاسی قائدین سے اپیل کی۔ سیاست کو سیاسی اصولوں کے مطابق چلایا جائے۔ اور اقتدار کی خاطر پاک فوج اور اس کے قابل فخر افسروں پر انگلی نہ اٹھائی جائے

کیونکہ پاک فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں