74

قصور کے نواحی گاؤں میں زیر تعمیرعمارت کا لینٹر گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور کے نواحی گاؤں میں زیر تعمیرعمارت کا لینٹر گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے۔قصور کے نواحی گاؤں کوٹ وسن سنگھ میں زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک عمارت کا لینٹر نیچے آگرا جس کے ملبے تلے دب کر اٹھائیس سالہ عبدالرحمن اور تئیس سالہ شعیب شدید زخمی ہوگئے جنہیں بروقت علاج کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا مگروہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ناقص میٹریل استعمال کرنے اور ناتجربہ کار مستریوں کی غفلت کا نتیجہ ہے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں