112

قصور کے نواحی علاقے ہلہ بائی پاس کے قریب بھیڑ بکریوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور کے نواحی علاقے ہلہ بائی پاس کے قریب بھیڑ بکریوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق آٹھ زخمی جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے سو مویشی ہلاک ہوگئے۔قصور کے نواحی علاقے ہلہ بائی پاس پتوکی کے قریب تین سو بھیڑ بکریوں سے بھرا ٹرک ٹرک نمبری LBZ/8361 بہڑکی سندھ سے لاھور آدھا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک کے اوپر بیٹھا شخص جاں بحق،آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت سو بھیڑبکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ کی اطلاع پاکر ریسیکو 1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد پتوکی ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں