81

قصور چونیاں نا معلوم ملزم نے آٹھویں جماعت کی طلبہ کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونیاں سے اغواء کر لیا

*میاں خلیل صدیق آرائیں کی رپورٹ کے مطابق*

قصور چونیاں نا معلوم ملزم نے آٹھویں جماعت کی طلبہ کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونیاں سے اغواء کر لیا، پولیس مغوی بچی کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ۔

*آٸیے مزید بتا رہے ہیں ہمارے نماٸندے میاں خلیل صدیق آرائیں ۔ جی میاں خلیل صدیق کیا تفصیلات ہیں آگاہ کیجٸے گا*

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونیاں سے آٹھویں جماعت کی طلبہ کو نا معلوم ملزم نے اغوا کر لیا ، مغویہ کو محنت کش والد عمران سکول چھوڑ کر آیا، چھٹی کا وقت گزرنے کے بعد بھی مغویہ گھر نہ پہنچی جسکی وجہ سے والدین تشویش میں مبتلا ہو گئے بچی کو اغواء ہوئے تین روز گزر گئے ہیں، بار ہا تھانہ کے چکر لگائے تاحال پولیس بچی کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس جلد بچی کو ٹریس کر کے بازیاب کروائے، ایسا نہ ہو کہ ملزم اسے قتل کر دے ، ورثاء نے آر پی او، ڈی پی اوقصور، اور دیگر پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں