82

قصور و گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداوتوں میں ڈاکووئں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور و گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداوتوں میں ڈاکووئں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔غلہ منڈی کے رہائشی نثار احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر گھر سے فرنیچر مارکیٹ کو جار ہاتھا کہ سرکلر روڈ پر دوکس نامعلوم مسلح نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے نقدی و ایک عدد موبائل فون چھین لیا ہے۔النور کالونی کے رہائشی محمد کاشف نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میں کار پر پتوکی سے گھر کو جارہا تھاکہ بائی پاس چونیاں کے مقام پر دوکس نے اسلحہ کے زور پر زبردستی چھہتر ہزار روپے نقدی ودیگر سامان چھین لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں