70

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ محمد اسحاق نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے چار لاکھ روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔خانکے موڑ کے رہائشی قربان نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ میں لیاقت کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاہور سے اپنے گھر کو آرہا تھاکہ کہ آعظم آباد کے قریب دو کس نے گن پوائینٹ پر اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور میرے ساتھی لیاقت سے بھی بارہ ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیاہے۔چٹھیانوالہ کے رہائشی محمد عامر نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر پکی حویلی کے قریب سے گزر رہاتھا کہ تین کس نے گن پوائینٹ پر روکا اور دس ہزار روپے نقدی،موبائل فون چھین لیا ہے۔پکا قلعہ کے رہائشی عامر سعید نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر لاہور سے قصور جارہا تھا کہ نقیب آباد کے قریب تین کس نے اسلحہ کے زور پر زبردستی بیس ہزار روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لیے۔نفیس کالونی کے رہائشی اشرف نے پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ بائی پاس رکن پورہ کے قریب تین کس نامعلوم مسلح نے اسلحہ کی نوک پر پندرہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔سہاری روڈ رکن پورہ کے رہائشی عقیل نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر میڈیسن سپلائی کرکے کنگن پو ر سے گھر کو آرہا تھا کہ بستی صابر ی کے قریب تین کس نے اسلحہ کے زور پر پینتالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اسی دوران ایک نفیس کالونی کے اشرف سے بھی پندرہ ہزار روپے نقدی چھین لی۔پرویز نے پولیس تھانہ اے ڈویژ قصور میں اطلاع دی ہے کہ میں کام کے سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن پر موجود تھا کسی دوسرے مزدو ر نے میری موٹر سائیکل چوری کرلی ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں