119

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل،موٹر سائیکل و دیگر سامان سے محروم کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل،موٹر سائیکل و دیگر سامان سے محروم کردیا۔کشمیر چوک قصور نجی پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے محمد زاہد سے موٹر سائیکل چھین لی۔الہ آباد کے علاقے بھگیانہ خورد کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر جاوید سے چتالیس ہزار پانچ سو روپے نقدی چھین لی۔منڈی عثمانوالہ کے علاقے میں گوہڑ جاگیر کے قریب نامعلوم گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں عاطف سے گن پوائینٹ پر تئیس ہزارروپے نقدی رقم چھین لی۔کنگن پور میں مختیار کے گھر میں چھ،سات کس مسلح دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے بیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار۔کنگن پور افضل کے گھر میں نامعلوم مسلح داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر پندرہ ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔سٹی پھولنگر کے علاقے پرناواں کے مقام پر نامعلوم ڈاکو عمران سے گن پوائینٹ پر زبردستی چھ ہزار روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں