79

قصور میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کردیا۔بھٹہ گوریانوالہ کے رہائشی نعمان نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میں اپنے بسی ونیکاں والے شوز کارخانے سے پیسے لیکر موٹر سائیکل پر شہر قصور کو جارہا تھاکہ ریلوے پھاٹک کے قریب دوکس نامعلوم مسلح نے اسلھۃ کے زور پر روکا اور زبردستی پندرہ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔کیلوں کے رہائشی امین نے پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ چند روز قبل میں موٹر سائیکل پر رسولپورہ کے علاقے سے گزر رہا تھاکہ دوکس مسلح نے اسلحہ کے زور پر پینتالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔یوسف شاہ ٹاؤن کے رہائشی اکاون سالہ محمد اکبر نے پولیس تھانہ صدر قصور میں درخواست دی ہے کہ رات کو دوکس مسلح گھر میں لوٹ مار کرنے کے لیے داخل ہوئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائر مارا جو ارشد کے پیٹ کو چھو کر نکل گیا جسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں