101

قصور میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کا سلسلہ تھم نہ سکا،قصور اور گردونواح میں ڈکیتی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کا سلسلہ تھم نہ سکا،قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف ورداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان سے محروم کردیا۔بھٹہ گوریانوالہ کے رہائشی عبدالرؤف نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں اطلاع دی ہے کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر رنگ پور سے قصور کو آرہا تھاکہ نجی سکول کے قریب دوکس نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی،پانچ تولہ طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد عبدالرؤف نے مقامی لوگوں کے ساتھ ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ان کا مطالبہ تھاکہ پولیس ہم سے تعاون کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر کاروائی کی جارہی ہے تاہم وقت درکار ہے۔سہارن کے کے رہائشی وسیم نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر مانگا سے سہارن کے جارہا تھاکہ پنڈت والی پل کے مقام پر تین کس نے گن پوائنٹ پر میری موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی۔پولیس تھانہ پھولنگر میں جمبر کے رہائشی محمد رمضان نے اطلاع دی ہے کہ میری دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر دس کاٹن انجن آئل و دیگر سامان مالیت تقریباًستر ہزار ورپے اور ساتھی دوکاندار مقصور کی دوکان سے ایک ائر ٹینک،واٹر پمپ و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں