75

قصور میں شہریوں کے لیے پینے والے پانی کے لگائے گئے صاف پانی کے فلٹر پوائینٹس ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور میں شہریوں کے لیے پینے والے پانی کے لگائے گئے صاف پانی کے فلٹر پوائینٹس ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے لوگ بدبو دار زہریلہ پانی پینے پر مجبور کئی ماہ سے پانی کے فلٹر چینچ نہیں کیے گئے اور کئی فلٹروں سے ٹوٹیاں غائب جبکہ کچھ واٹر فلٹر موٹر خراب ہونے کی وجہ سے بند بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے شہریوں کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔قصور شہر اور دیگر ملحقہ علاقون میں پینے کے لیے لگائے جانے والے صاف پانی کے فلٹر پوائینٹس ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے کئی ماہ سے فلٹر نہ تبدیل ہونے کی وجہ سے لوگ بدبو دار زہریلا پانی پینے پر مجبور،صاف پانی کے بنائے گئے پوائینٹس پر گندگی کے ڈھیر ٹوٹیاں غائب اور کچھ پوائینٹس موٹر خراب ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں شہریوں کا کہنا ہے بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا اورصاف پانی کے پوائینٹس پر نہ ہی فلٹر تبدیل کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کافی بدبو دار بے زائقہ ہوچکا ہے خصوصاً کوٹ حلیم خاں،مستان شاہ،کوٹ مراد خاں،کوٹ غلام محمد خاں،بلدیہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی صورت حال کچھ اسی طرح کی ہے شہرکی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ پینے کا صاف پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت اور اس مسلئے کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ قصورکے شہری گندے پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں