106

قصور میں سوئی گیس کی مسلسل بندش اور برھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری سراپا احتجاج۔شہرکے مختلف علاقوں کوٹ غلام محمد خان

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور میں سوئی گیس کی مسلسل بندش اور برھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری سراپا احتجاج۔شہرکے مختلف علاقوں کوٹ غلام محمد خان ، اندرون کوٹ فتح دین،کوٹ اعظم خان،نیا بازار، گندم منڈی، ریلوے روڈ، کوٹ عثمان خان، بھسرپورہ، رکن پورہ، سہاری روڈ، کوٹ مراد خان، چوک شفیع محصولیہ، سلامت پورہ، علی گڑھ،کوٹ حلیم خاں،بستی شاہدرہ، قتل گڑھی، کوٹ غلام محمد خان،بلدیہ چوک، شہباز خان روڈ،موری گیٹ، اندرون کوٹ بدردین خان، پرانا لاری اڈا، دوسہرہ گراؤنڈ، جماعت پورہ اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کی شکایات محکمہ سوئی گیس کے حکام کو کئی مرتبہ کی گئی مگر تاحال یہ مسئلہ جوں کا توں ہے جبکہ گیس کے بل باقاعدگی سے بھیجے جارہے ہیں مگر شہریوں کو سوئی گیس فراہم نہیں کی جارہی۔بستی صابری میں خواتین نے سوئی گیس کی مسلسل بندش پر انوکھے طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے کچن کے خالی برتن اٹھا کر اور سوئی گیس کے میٹروں کو جوتوں کے ہار پہنا کر حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوش علاقوں میں گیس متواتر چل رہی ہیے جبکہ غریب علاقوں میں سوئی گیس مسلسل غائب رہتی ہے۔احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا ہمارا کھانا پکانے کا نظام درہم برہم ہو چکاہے اور سوئی گیس کی اس بندش کی وجہ سے گھریلو ناچاقیاں بڑھ رہی ہیں۔ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی نہ بنایاجائے۔شہر کی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر قصور کے باسیوں کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں