104

قصور ضلع بھر میں گیس کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاجینا محال کردیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور ضلع بھر میں گیس کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاجینا محال کردیا۔سٹوڈینٹس،آفس ورکر،مزدور طبقہ اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہری پریشان،چوبیس گھنٹو میں چند ایک گھنٹے کے لیے ہی گیس دستیاب ہوتی ہے اس کا بھی کوئی شیڈول طے نہیں کہ کب گیس ہوگی اور کب لوڈ شیڈنگ ہوگی شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل،ایل پی جی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ کوئلے اور لکٹر ی کے دام بھی بڑھ گئے گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو مجبورا ًگیس خریدنا پڑتا ہے جو گھریلو گیس کی نسبت بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے کوٹ غلام محمد خان ، کچی آبادی،شہباز روڈ،سہاری روڈ،کٹ حلیم خاں،بستی شاہدر،کوٹ علی گڑھ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے واضع طور پر میڈیا پر کہا تھا کہ صبح،دوپہر اور شام کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن سب اس کے برعکس ہورہا ہے ضلع بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس سے گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ٹائم مقرر کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی دوچار نہ ہوناپڑے شہر کی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ گیس شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اس لیے اس مسئلے کو جنگی بنیادو ں پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں