76

قصور شہر اور گردونواح میں گڈی ڈور کا سلسلہ نہ تھم سکادن بھرسکول و کالج و دیگر آوارہ لڑکوں کا

قصور ( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور شہر اور گردونواح میں گڈی ڈور کا سلسلہ نہ تھم سکادن بھرسکول و کالج و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ جان لیوا کیمیکل لگی ڈور کا بے دریغ استعمال متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد بھی قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔قصور شہر اور گردونواح میں گڈی ڈورکا سلسلہ نہ تھم سکا سکول و کالج اور و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ دن بھر بوکاٹا کیمیکل اور دھاتی ڈور کا بے دریغ استعمال پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ کھل عام جاری گھروں میں رہنے والی خواتین پتنگ بازی سے اپنے ہی گھر وں میں محصور ہوکر رہ گئیں کیونکہ منچلے چھتوں پر سارہ دن مٹر گشتی کرتے ہیں جس کی وجہ چادر دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے دھاتی تار کے استعمال سے بجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمر زکے جل جانے سے گورنمنٹ کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ بجلی کے جھٹکوں سے گھر وں میں رکھی لاکھوں روپے کی مشینری فریج،ایل ای ڈی،واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان کا بھی نقصان ہورہا ہے پتنگ بازی ویسے تو پورا ہفتہ ہوتی ہے مگر اتوار اور جمعہ کے دن پتنگ بازی زوروشور کے ساتھ ہوتی ہے پتنگ بازی کرنے والے علاقوں میں نمایاں علاقے کوٹ حلیم خان،کوٹ علی گڑھ،کوٹ غلام محمد خان ، شہبازخاں روڈ،چوک شہیداں،بستی شاہدرہ،قادرآباد،پاکیزہ کالونی،دولیوالہ،نظام پورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی پتنگ بازی کھل عام کی جارہی ہے۔گڈی ڈور بنانے والوں کی چاندی ہو رکھی ہے جان لیواکیمکل ڈور جس کے گردن پر پھرنے اب تک کئی اموات واقع ہوچکی ہیں قصور انتظامیہ وپولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی سیل میں اضافہ ہورہا ہے گڈی ڈور کے خلاف متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے باوجود کہیں بھی کسی بھی جگہ پر پتنگ بازی پر پکڑ دھکٹر نظر نہیں آرہی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہی گڈی ڈور بنانے والوں کا دھندہ عروج پر ہے۔شہر کی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں کا گڈی ڈور بنانے والوں اور چھتوں پر ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں کے خلاف ڈی پی او قصور سے کاروائی کا مطالبہ ان کا کہنا ہے کہ گڈی ڈور پر پابندی کے قانون کا مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ  پولیس ترجمان کے مطابق گڈی ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں