71

قصور رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی ایم این اے 140کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی ایم این اے 140کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈی پی او صہیب اشرف‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد اسلم خاں ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،سردار راشد طفیل‘مقصود صابر انصاری‘، ندیم ہارون راشد، علی جاوید ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایس ای واپڈا،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایکسئین پبلک ہیلتھ، ایکسئین ہائی وے، ایکسئین بلڈنگ‘ایری گیشن، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ پولیس، ہائی وے،بلڈنگ، ایری گیشن، زراعت، لائیوسٹاک، ہیلتھ، ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسین نکئی نے کہا کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے اور عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں اور متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کو چیک کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں