99

قصور اور گردونوا ح میں چوریوں،ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری شہری سراپا احتجاج۔ڈکیتی چوری

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور اور گردونوا ح میں چوریوں،ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری شہری سراپا احتجاج۔ڈکیتی چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوگن پوائینٹ پر نقدی،کار،موبائل فون،مال مویشی و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ ساجد نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم چور میری کار چوری کرکے لے گئے ہیں۔عدنان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میر کوٹ نہر کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں گن دکھاکر زبردستی چودہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔عامر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ نجی شوگر مل کے قریب تین کس ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور سر پر گن تان کر زبردستی نقدی اور ستائیس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا ہے۔محمد رشید نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ کھڈیاں ملز بائی پاس کے قریب چارکس مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر چھ ہزار روپے نقدی وموبائل فون چھین لیے ہیں۔عمران نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ ہندال چوک میں نامعلوم ڈاکو میری بہن کا پرس چھین کر لے گئے ہیں جس میں چالیس ہزار روپے نقدی موجود تھی۔محمد مشتاق نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان اعظم،احسان،ادریس اور نور محمد نے میری ایک عدد بھینس چوری کی تھی جو جانچ پڑتال کرنے پر نامزد ملزمان نکلے تھے ملزمان نے روبرو پنچائیت بھینس دینے کا وعدہ بھی کیا تھامگر تاحال ٹال مٹول کررہے ہیں لہذا چوری شدہ بھینس کے ملزمان نامزد ہیں مجھ انصاف دلایا جائے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں