79

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں نے لاکھوں لوٹ لئے

قصور ( میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں نے لاکھوں لوٹ لئے۔رسولپورہ کے قریب چار ڈاکووں نے رکشہ سوار سواریوں سے محمد عاشق وغیرہ سے پانچ ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور دیپالپور روڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد جاوید سے پچھتر ہزار کی رقم اور ایک موبائل فون لوٹ لیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے جبکہ بھیڑیاں پتوکی کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار دانش سے سات ہزار کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں