120

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موٹرسائیکلز،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔شوکت علی نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ بیرون کھڈیاں کے علاقے سے تین کس مسلح نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے دولاکھ تیس ہزار روپے کی رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔محمد عرفان نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محلہ حاجی شاہ شریف کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر زبردستی ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی رقم اور دو موبائل فون چھین لیے ہیں۔فقیر محمد نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنی دوکان پر موجود تھاکہ تین کس مسلح آئے اور گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر سینتالیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤ س کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر اشفاق سے نقدی چھین لی۔پرانا لاری اڈا قصور کے علاقے سے شہزاد کی موٹر سائیکل اور کوٹ فتح دین خاں کے علاقے سے وقاص کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں