98

قصور اور نواح میں جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو بے آبرو جبکہ ایک کمسن بچے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور اور نواح میں جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو بے آبرو جبکہ ایک کمسن بچے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کرلیے۔بھمبہ کے رہائشی طارق نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری چودہ،پندرہ سالہ بیٹی (س)گھر میں اکیلی موجو د تھی کہ ملزم آصف آیا اور میری بیٹی سے زبردستی کرکے موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ تتارا کامل کے رہائشی کامران نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم نعیم نے میرے سات سالہ بیٹے سلیمان کو ورغلاء پھسلاء کرنامعلوم مقام پر لے کر اس سے زیادتی کی ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں