94

قصوراور گردونواح میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال اور نقدی سے محروم کر دیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصوراور گردونواح میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال اور نقدی سے محروم کر دیا۔نواحی گاوں دفتوہ کا رہائشی امیر علی اپنے دوست اعجاز منور کے ہمراہ رات تین بجے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ چار نا معلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر اس سے موٹر سائیکل اور دو ہزار روپے نقدی چھین لی اور اپنی موٹر سائیکل پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے، لاہور کے رہائشی کیپٹن (ر) محمد سعید نے نواحی گاوں وڈارہ میں ڈیری فارم بنا رکھا ہے جہاں پر ملازمین نے ملی بھگت کرکے دو بھینسیں چوری کر لی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد سعید کی مدعیت میں شمشاد، اللہ رکھا، مشتاق، امداد علی، ولید سمیت 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں