66

قرآن مجید کو پڑھنے اور پڑھانے والے دنیا کے بہترین لوگ ہیں مولانا تصدق حسین گل 

محمد ظفر زریں نمائندہ ایکسپریس سندیلیانوالی

قرآن مجید کو پڑھنے اور پڑھانے والے دنیا کے بہترین لوگ ہیں مولانا تصدق حسین گل

سندیلیانوالی نمائندہ ایکسپریس قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے والے دنیا کے بہترین لوگ ہیں، ان کی عزت و تکریم آسمان کے فرشتے بھی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مولانا تصدق حسین گل نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ اگر ہم باوقار قوم بننا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں قرآن وحدیث کی روشن تعلیمات کو اپنانا ہوگا کیونکہ قرآن مجید دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جس میں ہمارے معاشی معاشرتی سیاسی و سماجی مسائل کا حل موجود ہے قرآن پاک ہمیں اللہ کے احکامات سنت نبوی پر چلنے کا درس دیتا ہے آج ہم جس دنیاوی مشکلات کا شکار ہیں اس سے نجات کا واحد حل قرآن و سنت میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت جبکہ دوسروں کے کام آنا ہی اچھے انسان کی پہچان ہے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میری ذات سے کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہ پہنچے، انہوں نے کہا کہا کہ کوشش یہی کریں کہ دنیا میں انسانیت کی بھلائی کے لئے کچھ ایسا ضرور کر جائیں، کہ مرنے کے بعد بھی آپ کا اچھے لفظوں میں نام لیا جاتا رہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں