73

قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کی متعدد سنگین واردتوں میں ملوث اور علاقہ میں دہشت کی علامت بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو نعمان میو سرائے مغل کے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کی متعدد سنگین واردتوں میں ملوث اور علاقہ میں دہشت کی علامت بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو نعمان میو سرائے مغل کے

 علاقہ میں دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، چندروز قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوران پولیس مقابلہ اے ایس آئی محمد رفیق کو شہید کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سرائے مغل انسپکٹر عدیل شوکت کو اطلاع ملی کہ انتہائی خطرناک ملزمان ہیڈ بلوکی کے قریب چھپے ہوئے ہیں،تھانہ سرائے مغل پولیس نے اطلاع پا کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کے جوانوں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں، پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی فائر کیے جبکہ ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے رہے،ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکنے پر پویس ٹیموں نے قریب جا کر دیکھا تو ایک کس ڈاکو جس کی شناخت نعمان میو کے نام سے ہوئی شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا، جس کو برائے علاج معالجہ ہسپتال لیجایا جارہا تھا جو راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ کی سربراہی میں فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں