75

فیروز پور روڈ قصور میں کسانوں کا پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) فیروز پور روڈ قصور میں کسانوں کا پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی۔کسانوں نے ملک میں روز بروز بڑھتی ھوئی مہنگائی اور کھاد کی شارٹیج کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کے منہ سے سنا ھے کہ سڑکوں پر نکلے تو بہت برا ھو گا۔عمران خاں اپوزیشن اور خاص کر پیپلز پارٹی کے مارچ کا سن کر ڈر گے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک آواز پر عوام کا،سمندر سڑکوں پر نکل آئے گا جبکہ اس موقع پر لاھور کے صدر چوہدری اسلم گل نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کرکے عوام کے سامنے ظلم کیا ھے۔پی ٹی آ?ی کی حکومت میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ھے۔ہر چیز ان کے کنٹرول کے باہر ھے۔اسکی بڑی وجہ ملک میں مہنگائی کا طوفان پیدا کر کے اپنی جیبیں بھرنے والا مافیا حکومت میں انکے ساتھ بیٹھا ھے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کسان آج کھاد کے حصول کے لئے مارا پھر رھا ھے۔ریلی سے مزید خطاب کرتے ھوئے عدنان گورسی اور محمد آصف ودیگر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب بھی اشارہ کیا، جیالے اور عوام سڑکوں پر ھوبگے اور اس دن حکومت کا آخری دن ھو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں