63

فائرنگ سے منع کیوں کیا،8 ملزمان کا دھاوا فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا (محمد ظفر زریں سندیلیانوالی )

محمد ظفر زریں سندیلیانوالی

فائرنگ سے منع کیوں کیا،8 ملزمان کا دھاوا فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا

تفصیلات کے مطابق عبادت علی ، محمد رستم اور مظہر حسین وغیرہ کچھ دن قبل اپنی برادری کے لوگوں پر فائرنگ کر رہے تھے، جس پر وارث علی، محمد عمران نے انہیں منع کیا کہ ایسا نہ کریں فائر ہمارے مویشیوں کو بھی لگ سکتا ہے، ملزمان کو اس بات کا شدید غصہ تھا کہ انہیں فائرنگ سے کیوں روکا گیا،اسی عناد کی بنا پر ملزمان عبادت علی, محمد رستم، محمد مظہر، محمد عارف، محمد عامر، شاہ دین، محمد اختر وغیرہ مسلح ہو کر

آ ئے اور وارث علی اور محمد عمران پر سیدھا فائر کھول دیا

جو محمد عمران کی بائیں ٹانگ پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا

اس کے بعد ملزمان نے یکے بعد دیگرے تین فائر وارث علی پر کیے جو وارث علی کے سینے ، بازو اور ٹانگ پر لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی مویشی بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ اروتی نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں