123

ضلع بھر میں ریچ ایوری ڈور کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کا دوسرا فیز بھرپور طریقے سے جاری

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ضلع بھر میں ریچ ایوری ڈور کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کا دوسرا فیز بھرپور طریقے سے جاری‘سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کر کے موقع پر مسافروں کی ویکسی نیشن کروائی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کیساتھ ٹول پلازہ اور دیگر مقامات پر ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کئے اور مختلف گاڑیوں میں سفر کرنیوالے مسافروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کئے۔ متعدد گاڑیوں میں بغیر ویکسی نیشن سفر کرنیوالے مسافروں کی موقع پر ویکسی نیشن کروا کر گاڑی مالک کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور کا فیز ٹو جاری ہے اور اس حوالے سے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنی ویکسی نیشن کروا کر سفر کریں اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں