64

شرعی عدالت کے فیصلے میں عملدرآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں، رانا غلام عباس

محمد ظفر زریں نمائندہ ایکسپریس سندیلیانوالی

شرعی عدالت کے فیصلے میں عملدرآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں، رانا غلام عباس

سندیلیانوالی نمائندہ ایکسپریس

جماعت اسلامی تحصیل پیرمحل کے امیر رانا غلام عباس نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں عمل درآمد کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ سودی معشیت کے جلد خاتمے کے بعد آئی ایم ایف کی غلامی سے بھی نجات ممکن ہو سکے ،

عمران و شہباز حکومتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں

عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کے ہر ادارے پر اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے حکمرانوں کے پاس معاشی فیصلوں کا کوئی اختیار نہیں جس کی وجہ سے عوام کے مفادات کی بجائے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مفاد میں فیصلے کیے جاتے ہیں سات دہائیوں سے لیا جانے والا قرض عوام کے بجائے کرپٹ اشرافیہ کی تجوریوں اور عیاشیوں کی نظر ہو رہا ہے جبکہ اس قرض اور سود کا بوجھ عوام کے حصے میں آتا ہے

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کا ایک گورنر ہٹا کر دوسرا مسلط کر دینا مسائل کا حل نہیں ، جماعت اسلامی اسٹیٹ بینک میں چہرے کی تبدیلی نہیں اسلامی نظام معشیت کا قیام چاہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں