87

سیاسی و سماجی شخصیت اور کماد کی کاشت کے زمیندار مہر سرفراز احمد نوہانہ سیال کی میڈیا سے گفتگو

سندھیلیانوالی (خاورممتاز )
سیاسی و سماجی شخصیت اور کماد کی کاشت کے زمیندار مہر سرفراز احمد نوہانہ سیال نے دوران گفتگوکہا،اس مہنگائی کے دور میں کھادیں ڈیزل کے ریٹ ڈبل ہو گئےہیں،چینی کا ریٹ 150 روپے کلو اور گنے کا ریٹ 225 روپے پنجاب حکومت کی زمیندار سے ناانصافی ہے، حکومت کو چاہیے گندم کی بجائی کے لیے شوگر ملوں سے کریشنگ سیزن بروقت شروع کروائی جائے، شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی پےمنٹ بینک آکاونٹ میں دینے پر بھی عمل درآمد کروایا جائے،ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو چاہیے پرائیویٹ کنڈوں پر جو لوٹ مار ہے اس کو ختم کیا جائے،شوگرملز انتظامیہ کو چاہیے زمیندارسے نان ورائٹی گناسیزن کے شروع میں خرید کیا جائے،تاکہ نان ورائٹی گنا بھی ختم ہواور زمیندار گندم کی بجائی بھی بروقت کرسگے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں