سپری ادارے نےپاکستان اور بھارت سمیت مختلف جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کردی 67

سپری ادارے نےپاکستان اور بھارت سمیت مختلف جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کردی

سپری ادارے نےپاکستان اور بھارت سمیت مختلف جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کردی

سٹاک ہوم(9نیوز) سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) ادارے نے پاکستان اور بھارت سمیت جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کردی۔

سپری ادارے نے جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے،روس، یوکرین جنگ کےباعث دنیا بھرمیں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روا ں سال کےآغاز تک 9جوہری ممالک کے پاس 12ہزار705جوہری ہتھیار تھے، رواں سال کے آغا تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ پاکستان 165 ہتھیاروں کے ساتھ چھٹے جبکہ بھارت 160 ہتھیاروں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز تک امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے ر ،برطانیہ 225 ہتھیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان

رپورٹ کے مطابق اسرائیل 90 ہتھیاروں کے ساتھ آخری نمبر پر ہے ۔ سپری رپورٹ کے مطابق 1986میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی، امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی لیکن اب آئندہ 10سال میں جوہری ہتھیاروں میں مزید اضافے کا امکان ہے جو تشویشناک امر ہے ۔

مزید معلومات:‌یھاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں