62

سندیلیانوالی کے نواح میں نوجوان پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، مقدمہ درج

سندیلیانوالی محمد ظفر زریں نمائندہ ایکسپریس

سندیلیانوالی کے نواح میں نوجوان پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق سندیلیانوالی کے نواحی گاوں موضع چراغ شاہ امب میں محمد شہزاد نامی شخص نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ مظہر اقبال پر ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی سے حملہ کر کے اسے ادھ موا چھوڑ کر فرار ہو گئے

مضروب کی بہن مسرت بی بی نے تھانہ اروتی کو درخواست دی

کہ اُس کے بھائی کو قتل کے ارادے سے شدید ضربات پہنچائی گئیں جس کی وجہ سے وہ حیات وموت کی کشمکش میں ہے، مدعیہ کی درخواست پر تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں