83

سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں موضع ڈھیڈی میں نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا (محمد ظفر زریں نمائندہ سندیلیانوالی)

محمد ظفر زریں نمائندہ سندیلیانوالی
سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں موضع ڈھیڈی میں نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا
سندیلیانوالی تفصیلات کے مطابق موضع ڈھیڈی کا نوجوان طارق محمود چک 748گ ب سے واپس اپنے گاؤں موضع ڈھیڈی جا رہا تھا کہ راستے میں محمد یاسر اور محمد یسین نے اسے روکا اور گالی گلوچ اور دھمکیاں دینے لگے،اسی توتکار میں ملزم محمد یاسر نے اپنا 30 بور پستول نکالا اور طارق محمود پر فائر کر دیا،فائر سیدھا طارق محمود کی پنڈلی پر لگا اور آ ر پار ہو گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا،فائرنگ کی آ واز سن کر قریبی کھیت میں گندم کی کٹائی کرنے والے لوگ دوڑے اور زخمی کو منت سماجت کے بعد ملزمان سے بازیاب کرا کر اس کے گھر لے گئے مضروب کے والد نے میڈیکل کرانے کے بعد تھانہ اروتی میں تحریری درخواست کے ذریعے ایف آئی آر درج کرا دی ہے؛وجہ عناد یہ ہے کہ زخمی طارق محمود نے محمد یاسر اور محمد یسین کو ان کی ناپسندیدہ حرکات کی وجہ سے اپنے ڈیرے پر آ نے سے کچھ عرصہ قبل منع کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں