90

سندیلیانوالی نجی سکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا

صفدر اقبال ملوکا نمائندہ تم نیوز سندیلیانوالی

سندیلیانوالی نجی سکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے محفل کا انعقاد کیا گیا اقراء کالج اینڈ سکول سسٹم میں حضور کونین تاجدار مدینہ راحت قلب و سینہ حضور نبی کریمﷺ کی بزم سجائی گئی تلاوت کلام مجید فرقان حمید سے محفل پاک کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے خوبصورت حاضری پیش کی اس کے بعد حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالغفار نقشبندی صاحب نے خطاب کیا اور طلبہ کو قرآن کی تعلیمات پہ عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔محفل کے اختتام پر ادارہ ہذا کے پرنسپل محمد شریف ساجد صاحب نے محفل میں شرکت کرنے والے غلامان مصطفیﷺ کا شکریہ ادا کیا یقیناّ اسکولز اینڈ کالجز میں بزم سرور کونین مصطفیﷺ کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں