87

سندھیلیانوالی پیرمحل میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پردوکان دار سےتقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے لے اڑے رپورٹ وقاص شریف

 علاقہ تھانہ پیرمحل

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

امروز بوقت 1/30 بجے دن تین نامعلوم مسلع ملزمان بسواری ہنڈا 125 بلا نمبری پر آئے اور غلام باری ولد غلام مصطفیٰ قوم آرائیں سکنہ مندر بلاک پیرمحل جس کی کریانہ بازار پیرمحل میں فہدالرسول کے نام سے کریانہ کی دوکان ہے غلام باری جو کہ پیرمحل کے مختلف دیہات سے ریکوری کی رقم لے بذریعہ کار نمبری LEB 505 A ماڈل 2014 دوکان پر آیا اور گاڑی کھڑی کر کے دکان کے اندر چلا گیا تو نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جو کہ گاڑی کی پچھلی سکرین اور سائیڈ والے شیشوں پر لگی اور نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی رقم تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے اور ایک پسٹل 9mm گا ڑی سے اٹھا لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک کریانہ دوکان دار محمد امجد ولد عبداالحمید قوم آرائیں سکنہ گلی نمبر 1 مین بازار پیرمحل کے بازو پر فائز لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل میں لایا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باھر ھے

ایس ایچ او تھانہ پیر محل موقع پر مصروف کاروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں