85

سندھیلیانوالی پیرمحل میں  فوزیہ نامی خاتون قتل رپورٹ اسد عباس اسد

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی پیرمحل میں

فوزیہ بی بی زوجہ ذوالفقار قوم مسلم شیخ بعمر 34 سال سی پلاٹ پیرمحل گھر میں سوئی تھی کہ نامعلوم شخص نے فوزیہ کی کمر پر بائیں سائید پر خنجر مارا اور دیوار پھلانگ کر بھا گ گیا.مقتولہ کو 1122 کے ذریعے THQ لایا گیا جو جانبر نہ ھو سکی اور وفات پا گئی موبائل کرائم سین کو موقع پر بلوایا گیا ھے

 ایس ایچ او پیر محل ، شوکت ایس ائی اور طہیر عباس ASI مصروف کاروائی ھیں

لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے پیر محل ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ھے

 مقتولہ فوزیہ کی بیٹی زھرہ بعمر 14/15 سال بیانی ھے کہ میری والدہ کو میرے بہنوئی سفیر کے بھائی فرید عرف کالا ولد عامر الہی قوم مسلم شیخ سکنہ بڑو چوکی عثمانیہ ضلع آزاد کشمیر نے قتل کیا ھے

وجہ عناد یہ ھے کہ فرید عرف کالا کی بہن کرن زوجہ جنید کو مقتولہ فوزیہ نے طلاق کروائی تھی کرن کی نازیبہ حرکات کی باتیں ، ویڈیو اور تصاویر مقتولہ فوزیہ نے اسکے شوھر جنید کو بتائی تھی اور سینڈ کی تھیں

زھرہ بیانی ھےکہ فرید عرف کالا عید الفطر سے پہلے ھمارے گھر آیا تھا اور دھمکی دے کر گیا تھا کہ وہ فوزیہ کو قتل کر دے گا

تاھم پولیس مختلف پہلوؤں سے قتل کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کر رھی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں