97

سندھیلیانوالی پیرمحل تا عبدالحکیم مین روڈ مکمل تباہ، عوام منتخب اراکین اسمبلیوں کو کوسنے لگے  سڑک جلد بنانے کا مطالبہ 

سندھیلیانوالی( اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی پیرمحل تا عبدالحکیم مین روڈ مکمل تباہ، عوام منتخب اراکین اسمبلیوں کو کوسنے لگے

سڑک جلد بنانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی سے گزرنے والا مین روڈ فیصل آباد تا ملتان جو پیرمحل سے عبدالحکیم تک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، روڈ پر جگہ جگہ جان لیوا گڑھے پڑ چکے ہیں، جسکی وجہ سے آئے دن حادثات ہونا معمول بن چکا ہے، مین روڈ کی تباہی کی وجہ سے پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرنے میں دشواری ہوتی ہے، مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں زیادہ وقت صرف ہوتا ہے، جسکی وجہ سے راستوں میں ہی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، عرصہ دراز سے یہ مین روڈ نہ بننے کی وجہ سے لوگوں نے منتخب اراکین اسمبلیوں کو کوسنا شروع کر دیا ہے، اراکین اسمبلی بڑی گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں جسکی وجہ سے انکو جمپ نہیں لگتے ہیں، جسکی وجہ سے انکو عوام کی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہے

شہریوں نے پنجاب ہائی وے اتھارٹی اور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیرمحل تا عبدالحکیم روڈ فوری بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں