89

سندھیلیانوالی ناجائز تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کو مشکلات کاروائی کا مطالبہ

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی ناجائز تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کو مشکلات کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کا عفریت دن بدن پھیلاتا جا رہا ہے، سرکاری فٹ پاتھ دوکانداروں نے کرائے پر دے رکھا ہے، ریڑھی بان سڑک کناروں تک پہنچ چکے ہیں، شہر میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے، دوکانداروں نے اپنا سامان فروخت کرنے کے لئے سڑک تک سجایا ہوا ہے، پیرمحل کی تحصیل انتظامیہ نے اپنے آپ کو پیرمحل تک ہی محدود کیا ہوا ہے، جسکی وجہ سے شہر میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے، شہریوں اور طالب علموں کو شدید مشکلات ہیں
شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں