95

سندھیلیانوالی سموگ سے متاثرہ بچوں میں خطرناک اضافہ،  چھوٹے بچوں کو کمروں میں رکھیں  ڈاکٹروں کا مشورہ 

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی سموگ سے متاثرہ بچوں میں خطرناک اضافہ،

چھوٹے بچوں کو کمروں میں رکھیں

ڈاکٹروں کا مشورہ

تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی اور گردونواح میں دھان کی باقیات کو کسانوں نے کسی کو خطر میں لائے بغیر دھڑا دھڑ جلانا شروع کیا ہوا ہے، پورے علاقے میں خطر ناک سموگ پھیل چکا ہے، حالات کا جائزہ لینے کے لئے روزنامہ 92 نے ایک نجی ہسپتال کا وزٹ کیا، ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری اور ڈاکٹر محمد رمضان چوہدری سے ملاقات کی، ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا سموگ کے حوالے سے بہت برے حالات ہیں، چھوٹے بچے بہت متاثر ہیں، انہیں کمروں میں رکھیں

نجی ہسپتال میں تقریبا دو درجن کے قریب سموگ سے متاثرہ بچے جنکو سانس کی تکلیف میں ہسپتال لایا گیا تھا ،موجود تھے، ڈاکٹر رمضان چوہدری نے کہا، جن کسانوں نے دھان کی پرالی جلائی ہے انکے بچے بھی متاثر ہو رہیں ہیں، سمجھ دار اور پڑھے لکھے کسانوں نے بھی دھان کی باقیات جلا کر ماحول دشمنی کا ثبوت دیا ہے، انہوں نےکہا فیس ماسک استعمال کر کے سموگ کے اثرات سے 80/90 فیصد بچا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں