91

سندھیلیانوالی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے ناقص انتظامات، بچے گندا پانی پینے پر مجبور، صفائی کے ناقص انتظامات گندے باتھ روم، پورے سکول میں ایک یا دو باتھ روم

سندھیلیانوالی9نیوز(وقاص شریف)
سندھیلیانوالی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے ناقص انتظامات، بچے گندا پانی پینے پر مجبور،
صفائی کے ناقص انتظامات گندے باتھ روم، پورے سکول میں ایک یا دو باتھ روم
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار تحصیل پیرمحل اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تشریف فرما ہیں، اور علاقہ سندھیلیانوالی کے نجی اور سرکاری سکولوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے
سرکاری اور نجی بیشتر سکولوں میں پینے کا صاف ٹھنڈا پانی موجود ہی نہیں ہے، سرکاری سکولوں میں ایک نلکے سے سارا دن پانی پیتے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کے بچے گھروں سے پانی کی بوتلیں بھر کر لے جاتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے باتھ روم انتہائی گندے اور تعفن زدہ ہیں، جنکی صفائی کی صورتحال ابتر ہے، پورے سکول کیلئے ایک یا دو پاتھ روم موجود ہیں
سندھیلیانوالی کے گلی محلوں میں کسی وائرس کے طرح پھیلے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں سے بھاری فیسیں تو بٹوریں جا رہی ہیں، لیکن بچوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے، شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے، بچوں کو صاف ٹھنڈا پانی مہیا نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات والے سکولوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں