88

سندھیلیانوالی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل میں فوری طور پر سی سی یو ٹراما سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے 

سندھیلیانوالی( اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل میں فوری طور پر سی سی یو ٹراما سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے

دل کے مریض راستے میں ہی انتقال کر جاتے، پی ایم اے تحصیل صدر ڈاکٹر محمد رمضان چوہدری

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی پاکستان میڈیکل میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل کے صدر ڈاکٹر محمد رمضان چوہدری نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل میں کارڈیک کئیر یونٹ ٹراما سینٹر کا فوری قیام عمل میں لایا جائے، تحصیل پیرمحل کی سرحد ہیڈ سندھنائی تک ہے، اور مین روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جسکی وجہ سے مریضوں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ لے جانے میں زیادہ وقت صرف ہوتا ہے، اور پیشتر دل کے مریض راستے میں ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں

دل کے مریضوں کو فوری طبی علاج مہیا کرنے کے لئے پیرمحل میں ٹراما سینٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے پنجاب حکومت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل میں فوری ٹراما سینٹر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں