114

سندھیلیانوالی اور گردونواح میں کسان فصل کی حفاظت کے لئے کھیتوں میں سوتے ہیں

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی اور گردونواح میں چوری کا ڈر کسان دھان کی ڈھیریوں پہ سونے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق :

سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں ان دنوں دھان کی فضل کی کٹائی عروج پر ہے، اور کھیتوں میں چاول کی فصل پڑی ہوئی ہے، اور چاول کی ڈھیری سے چاول چوری کرنے والے چور بھی متحرک ہو چکے ہیں، دھان چوری ہونے کے ڈر کی وجہ سے کسان سردی کے موسم میں دھان کے کھیتوں میں سونے پہ مجبور ہیں، کسانوں نے چارپائی اور بستر کھیتوں میں ڈالا ہوا ہے، رات کا زیادہ تر وقت جاگتے ہی گزارتے ہیں، اور کسان اپنی مدد کے تحت دھان کی فصل کی حفاظت کر رہے ہیں،
کسانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے ان دنوں میں علاقے بھر میں پولیس کا گشت موثر بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں