111

سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں چارے کی کمی لوگ چارہ خریدنے لگے

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں چارے کی کمی لوگ چارہ خریدنے لگے
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں ان دنوں جانوروں کے لئے چارے کی کمی ہے، برسین کی فصل ابھی کاشت ہونی ہے، جبکہ کافی دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں گھاس پھوس والا چارہ بھی کم ہے، جہاں سے پہلے مویشی پال لوگ جانوروں کے لئے فری چارہ بنا لیتے تھے، دھان کی کٹائی اختتامی مراحل میں ہے، اور گندم کی کاشت شروع ہو چکی ہے، جسکی وجہ سے علاقے بھر میں چارے کی کمی پائی جا رہی ہے، چارے کی کمی پوری کرنے کے لئے ضلع خانیوال سے ٹرالیوں سے ذریعے مکئی لائی جا رہی ہے، جہاں سے مویشی پالنے والے لوگ تین سو روپے من چارہ خرید کر اسمیں بھوسہ اور پرالی مکس کر کے جانوروں کو کھلا رہے ہیں، چارے کی کمی کی وجہ سے دودھ دینے والے جانوروں کی صحت پر اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے
شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں