139

سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں زہریلی سموگ پھیل گئی چھوٹے بچے زیادہ متاثر 

سندھیلیانوالی( اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں زہریلی سموگ پھیل گئی چھوٹے بچے زیادہ متاثر

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی اور گردونواح ميں کسانوں نے دھان کی باقیات کو دھڑا دھڑ جلانا شروع کیا ہوا ہے، جسکی وجہ پورے علاقے میں خطرناک سموگ پھیل چکی ہے، سموگ سے چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہو رہیں ہیں، بچوں کی چھاتی کی انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں چھوٹے بچے سموگ سے متاثرہ لائے جا رہیں ہیں، کسان دھان کی باقیات جلانے سے باز نہیں آ رہیں ہیں، محکمہ زراعت بڑے کسانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں پر چند پرچے دے کر گزارہ کیا جا رہا ہے

شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں